مشرف کوآل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے ہٹانے کیلئے اپیل واپس لینے کی بنیاد پرنمٹا دی گئی

مشرف کوآل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے ہٹانے کیلئے اپیل واپس لینے کی بنیاد ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو ان کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت کے عہدہ سے ہٹانے کے لئے اپیل واپس لینے کی بنیاد پرنمٹا دی ۔جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شمس محمود مرزا پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف اپیل پر سماعت کی ،مقامی وکیل محمد آفاق نے سابق فوجی صدر کے سیاسی جماعت کی صدارت کا عہدہ رکھنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا،اپیل میں کہا گیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت پرویز مشرف کو 2013 ء کے انتخابات میں نا اہل قرار دیا گیا تھااور نااہلی کی وجہ سے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر اینڈ رولز کے تحت وہ پارٹی صدر ات کے لئے بھی نااہل ہوچکے ہیں ۔گزشتہ روز اپیل کنندہ نے اپنا کیس واپس لے لیا جس پر اپیل نمٹا دی گئی ۔

مزید : علاقائی