کیمیکل فیکٹریوں کے ملازمین پر ٹیکس کے خلاف درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس

کیمیکل فیکٹریوں کے ملازمین پر ٹیکس کے خلاف درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کیمیکل فیکٹریوں کے ملازمین پر عائد ٹیکس کے خلاف دائردرخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس شاہد وحید نے شمشیر کیمیکل فیکٹری کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ محکمہ کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے ملازمین پر ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے ،درخواست گزارکے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ یہ نوٹیفیکیشن انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ کام کرنے والے ملازمین کی رجسٹریشن کروانے کا نوٹیفکیشن کے ذریعے حکم دے کر نوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دیا جائے ۔عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوے جواب طلب کر لیا ہے۔
سیکرٹری لوکل ،نوٹس

مزید :

علاقائی -