رانا مشہود کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے پر فیصلہ محفوظ

رانا مشہود کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے پر فیصلہ محفوظ

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 149گلشن راوی لاہور کی نئی حلقہ بندی کے خلاف صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خان کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔درخواست گزار رانا مشہودنے درخواست میں پی پی 149 گلشن راوی کی حلقہ بندی کو چیلنج کیا ہے،رانا مشہود کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حلقہ بندیوں سے قبل امیدوروں کو سننا اور اعتراضات لینا ضروری ہے، پی پی 149 کی حلقہ بندی سے قبل نہ تو حلقے کے ووٹرز سے اعتراضات مانگے گئے نہ ہی ان کے موقف کو سنا گیا۔

مزید : علاقائی