جسٹس یاور علی نے سیشن کورٹ میں ای نقل برانچ کا افتتاح کردیا

جسٹس یاور علی نے سیشن کورٹ میں ای نقل برانچ کا افتتاح کردیا

لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی نے سیشن کورٹ میں ای نقل برانچ کا افتتاح کردیاہے۔چیف جسٹس نے ماتحت عدالتوں میں سکیورٹی کے مزید سخت انتظامات کرنے کا حکم بھی دیاہے اورانصاف کی بروقت فراہمی کے لیے پرانے کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس مسٹر جسٹس یاور علی نے گزشتہ روزسیشن کورٹ کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران چیف جسٹس کا سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی سمیت لاہور بار کی قیادت نے استقبال کیا۔پولیس کے چاق چابند دستے نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سلامی پیش کی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا اور پولیس حکام کو ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا حکم دیا۔

مزید : علاقائی