سٹیٹ بینک نے ٹیلی کام ٹاور شیئرنگ سروسز کمپنی کو مقامی قرضہ جات کی منظوری دے دی
اسلام آباد(این این آئی)ایڈوٹکو پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ edotco PK)) نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے دیودار پرائیویٹ لمیٹڈ (Deodar) کے زیر اثر Jazz کے 13,000 ٹاور کے حصول میں مقامی قرضہ جات پر فنڈز کی منظوری کامیابی کے ساتھ حاصل کر لی۔
یہ منظوری ٹرانزیکشن کے حصول کا صہ ہے ۔حتمی ریگولیٹری منظوری ابھی PTA کی جانب سے تکمیل کے مراحل میں ہے۔
جس سے دیودار کے شیئر ہولڈنگ کے ڈھانچے میں تبدیلی ہوجائے گی۔ حکومت کی جانب سے یہ مثبت قدم پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے جو کہ ڈیجیٹل ایجنڈے کی تکمیل ہے ۔
اسٹیٹ بینک