انویسٹمنٹ کلائمیٹ ریفارم کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

انویسٹمنٹ کلائمیٹ ریفارم کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان) انویسٹمنٹ کلائمیٹ ریفارم یونٹ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام ’’سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کی یقینی فراہمی اور سرمایہ کاری کے اصلاحاتی ایجنڈے کی ترتیب ‘‘ کے حوالے سے سیمینار گزشتہ روز مقامی ہوٹل لاہور میں منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت صوبائی وزیر انڈسٹریز شیخ علاؤ الدین نے کی جبکہ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب محمد جہانزیب خان سمیت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک گروپ پاچا موٹو ایلا گون ، فرید احمد خان چیف ایگزیکٹو آفیسر حبیب بینک لمیٹڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ورکس اینڈ کمیونیکیشن میاں محمد مشتاق، مینیجنگ ڈائریکٹر انویسٹمنٹ کلائمیٹ ریفارم یونٹ پی اینڈ ڈی ملیحہ بنگش، ممبرز پی اینڈ ڈی بورڈ ، سینئر افسران صوبائی محکمہ جات، میڈیا اور دیگر متعلقہ افراد شریک ہوئے۔
سیمینار میں انویسٹمنٹ کلائمیٹ ریفارم یونٹ کی جانب سے پائینر سپیشلائزڈ انویسٹمنٹ وہیکل (SIV) کے ساتھ ساتھ انویسٹرز ہینڈ بک 2018 کی رونمائی کی گئی۔ سیمینار میں پنجاب میں دوستانہ سرمایہ کاری کیلئے بہترین سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے ریفارم ایجنڈا کی ترتیب پر روشنی ڈالی گئی۔ سپیشلائزڈ انویسٹمنٹ وہیکل کو فرید خان چیف ایگزیکٹو آفیسر حبیب بینک لمیٹڈ نے تیار کیا۔ اس موقع پر فرید خان سی ای او نے مذکورہ ایس آئی وی (SIV) کے آپریشنل ،سٹرکچرل اور گورننس کے حوالے سے تفصیلات سے سیمینار کے شرکا کو آگاہ کیا۔ مزید برآں انویسٹمنٹ کلائمیٹ ریفارم یونٹ پی اینڈ ڈی کی جانب سے تیار کردہ انویسٹرز ہینڈ بک 2018 کے بارے میں شرکا کو خصوصی بریفنگ دی گئی۔ سیمینار میں مینیجنگ ڈائریکٹر آئی سی آر یو ملیحہ بنگش نے سیمینار کے خدوخال پر خصوصی بریفنگ دی۔

مزید :

علاقائی -