نواز شریف کا کردار داغدار انکو حق نہیں کسی پر بات کریں، نعیم الحق

نواز شریف کا کردار داغدار انکو حق نہیں کسی پر بات کریں، نعیم الحق

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ 'نواز شریف کا اپنا سیاسی کردار اتنا داغدار اور اونچ نیچ پر مبنی ہے کہ ان کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی اور پر بات کریں، انہیں اپنے گریبان میں بھی جھانکنا چاہیے'۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے مزید کہا کہ '2014 کے دھرنے کے پیچھے پاکستان کے 20 کروڑ عوام تھے'۔انہوں نے کہا کہ 'ان دھرنوں میں جس طرح سے لوگوں نے شرکت کی، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک مقبول مظاہرہ تھا جو پاکستان کے لوگوں کے جذبات کی عکاسی کر رہا تھا۔

مزید : علاقائی


loading...