لا آفیسروں کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لا آفیسروں کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب حکومت کے لا آفیسروں کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی وکیل علم الدین غازی نے درخواست دائر کی ہے جس میں پنجاب حکومت کے لا ء افسروں کی تنخواہوں پر اعتراض اٹھایا گیا ہیں ۔

اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت دو ہفتوں میں تحلیل ہونے والی ہے ،اس کے باوجود تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کر دیا گیاہے، درخواست گزار وکیل نے لا ء افسروں کی تنخواہوں میں اضافہ بلاجواز قرار دیا اور یہ موقف اختیار کہ اس اضافے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑے گا اور حکومت نے لاء افسروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے اپنے اختیارات سے تجاوزت کیا۔

اضا فہ چیلنج

مزید : علاقائی