میاں صاحب چوریوں کا حساب دینے کی بجائے اداروں پر حملے کرنے لگے ، کائرہ

میاں صاحب چوریوں کا حساب دینے کی بجائے اداروں پر حملے کرنے لگے ، کائرہ

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے جو صورت حال بنا لی ہے یہ افسوسناک ہے میاں صاحب اپنی چوریوں کے احتساب کی بجائے اداروں پر حملے پر اتر آئے ہیں اور اب تو وہ ملک کیخلاف نکل آئے ہیں دشمن کو اب اس کام کی کیا ضرورت۔

میاں صاحب تسلسل کیساتھ خلائی مخلوق کیخلاف باتیں کرتے آئے ہیں اب تو وہ براہ راست فوج پر حملہ کررہے۔وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی زیرصدارت سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں پنجاب ایگزیکٹو اور ضلعی صدور کاجلاس ہوا جس میں سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے بھی شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عہدیدار رمضان میں افطار پارٹیوں کا اہتمام کریں بعض اضلاع میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری افطار پارٹیوں سے خطاب کر یں گے لاہور میں آصف علی زرداری یکم رمضان کو افطار پارٹی سے خطاب کر یں گے پارٹی چھوڑ کر جانے والے عزت نہیں کما سکیں گے ۔انہوں نے تسلیم کیا کہ سنٹرل پنجاب میں ہمیں شدید محنت کی ضرورت ہے پیپلزپارٹی الیکشن میں اپنی جگہ بنا لے گی ممبر شپ مہم کی کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں ۔اجلاس میں سینئر نائب صدر چو دھریاسلم گل، عاصم محمود بھٹی ،ملک عثمان، رانا عرفان احمد خاں ،ثمینہ خالدگھرکی،سید حسن مرتضی، نیلم جبار، دیوان شمیم، رائے شاہجہاں بھٹی دیگر نے بھی شرکت کی اجلاس میں سنٹرل پنجاب کے ڈویڑنل اور ضلعی صدور کی شرکت پنجاب ایگزیکٹو کے اجلاس میں صدر لاہور حاجی عزیزالرحمن چن بھی شریک ہوئے ۔

کائرہ

مزید : علاقائی