ممبئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت استغاثہ کے آخری دو گواہ طلب

ممبئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت استغاثہ کے آخری دو گواہ طلب

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ،نیوز ایجنسیاں ) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں27بھارتی گواہوں کی دستیابی سے متعلق داخلہ و خارجہ کی وزارتوں اور ایف آئی اے سے جواب جبکہ استغاثہ کے آخری دو گواہوں کو طلب کرلیا ،گواہوں میں ایڈیشنل ڈا ئر یکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیا اور زاہد اختر شامل ہیں۔ بدھ کو انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے استغاثہ کے آخری دو پا کستا نی گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کردیئے۔عدالت نے 23مئی تک بھارتی گواہوں کی دستیابی سے متعلق جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے کہا بار بار کہنے کے باوجود جنوری 2016سے بھارتی گواہوں سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا، کیس حتمی مراحل میں داخل ہوچکا اب صرف دو پاکستانی گواہوں کا بیان ہونا باقی ہے۔ مقدمے میں قاضی مصباح سرکاری وکیل ، واثق سعید ایف آئی اے پراسیکیوٹر ہیں ۔ ممبئی حملہ کیس میں استغاثہ کے گواہ سہیل تاجک کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔ سہیل تاجک اس وقت ایف آئی اے میں افسر تھے اور ان دنوں ڈ ی پی او ڈیرہ غازی خان کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ کیس میں مجموعی طور پر ایف آئی اے کے 85گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں۔ ایف آئی اے کی طرف سے 150گواہوں کی فہرست عدالت کو دی گئی تھی جن میں سے 63گواہوں کو غیر ضروری قرار د ے کر ترک کردیا گیا۔مقدمے میں مجموعی طورپر 8ملزمان نامزد ہیں جن میں حماد امین، شاہد جمیل، ظفر اقبال، عبد الواحد، محمد یونس، جمیل احمد اور سفیان ظفر جیل میں ہیں جبکہ زکی الرحمان لکھوی بعد از گرفتاری ضمانت پر ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...