ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف سمیت دیگر ملزمان کا بیان کل ریکارڈ ہوگا، سوالنامہ تیار

ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف سمیت دیگر ملزمان کا بیان کل ریکارڈ ہوگا، ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس میں وکیل صفائی خواجہ حارث کی جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء پر جرح 21 مئی تک ملتوی کردی گئی جبکہ ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں ملزمان کا بیان جمعہ کو ریکارڈ کیا جائے گا۔ملزمان کے بیان کیلئے عدالتی سوالنامہ تیار کرلیا گیا اور سوالنامے کی کاپی ملزمان کے وکلا ء کے حوالے کردی گئی ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس میں نیب کے آخری گواہ واجد ضیاء کا گزشتہ روز بیان مکمل ہونے کے بعد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جرح کا آغاز کیا۔جرح کے دوران واجد ضیاء نے بتایا کہ نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے انکم ٹیکس اور ویلتھ گوشواروں کے ساتھ پیش ہوئے اور ان کے ویلتھ گوشواروں کے مطابق 41.47 ملین کی غیرملکی رقم ظاہر کی گئی اور یہ رقم حسین نواز سے موصول ہوئی تھی۔واجد ضیاء نے بتایا کہ 14۔2013 کے عرصے میں حسین نواز کی طرف سے کوئی رقم نہیں آئی جب کہ جے آئی ٹی نے اس عرصے کے دوران ان کی بینک سٹیٹمنٹ کی نقول حاصل کیں۔ واجد ضیاء نے کہا کہ 2 بینکوں سے نواز شریف کے اکاؤنٹس کی مکمل سٹیٹمنٹ ملی مگر رپورٹ میں کچھ حصہ لگایا، دوہزار تیرہ چودہ میں ہل میٹل سے رقم آئی حسین نواز سے نہیں۔عدالت نے سماعت 21 مئی تک کیلئے ملتوی کردی اور خواجہ حارث آئندہ سماعت پر بھی واجد ضیاء پر جرح جاری رکھیں گے۔

ایون فیلڈ ریفرنسز

مزید : صفحہ اول


loading...