ووٹ نہیں دینا تو مت دو سیاہ جھنڈے نہ لہراؤ، پرویز خٹک کارکنوں پر برہم

ووٹ نہیں دینا تو مت دو سیاہ جھنڈے نہ لہراؤ، پرویز خٹک کارکنوں پر برہم

نوشہرہ(آن لائن) وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک اپنے آبائی حلقے میں احتجاجی کارکنوں سے الجھ پڑے اور ناراض کارکنوں کی جانب سے احتجاجاً سیاہ جھنڈے لہرانے پر برہم ہو گئے جس پر کارکنوں نے تحریک انصاف کے جھنڈے نذر آتش کر دیئے اور گو خٹک گو اور گو عمران گو کے نعرے لگائے ۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک اپنے آبائی حلقے میں رسالپور تا جہانگیرہ روڈ کا افتتاح کرنے پہنچے تو ناراض کارکنوں نے اہتجاج کرتے ہوئے سیاہ جھنڈے لہرائے تو پرویز خٹک نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ووٹ نہیں دینا تو مت دو لیکن سیاہ جھنڈے مت لہراؤ ۔ جس پر کارکن مزید مشتعل ہو گئے ۔

پرویز خٹک

مزید : صفحہ اول