آرمی چیف سے نیپالی ہم منصب کی ملاقا ت ، عسکری تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے نیپالی ہم منصب کی ملاقا ت ، عسکری تعاون پر تبادلہ خیال

  



راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کے نیپالی ہم منصب راجندرا چھتری نے ملاقات کی، ملاقات میں علا قا ئی سلامتی، عسکری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، نیپال کے آرمی چیف نے کہا پاکستانی افواج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مخلصانہ کوششیں کی ہیں،خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے آرمی چیف راجندرا چھتری نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سلا متی، عسکری تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی، نیپال کے آر می چیف نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا پاکستانی افواج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مخلصانہ کوششیں کی ہیں۔ خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ نیپالی آرمی چیف نے یاد گار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

نیپالی ہم منصب

مزید : صفحہ اول


loading...