کلی الماس دہشت گردوں کی فائرنگ سے کرنل سہیل عابد شہید ، جوابی کارروائی میں 3جنگجو ہلاک

کلی الماس دہشت گردوں کی فائرنگ سے کرنل سہیل عابد شہید ، جوابی کارروائی میں ...

  



کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ایم آئی کے کرنل سہیل عابد شہید اور چار جوان زخمی ہوگئے جبکہ لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سلمان بدینی سمیت تین دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایم آئی کے کرنل سہیل عابد شہید ہوگئے جبکہ چار جوان زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بدینی ہلاک ہوگیا جبکہ دو خودکش بمبار بھی آپریشن میں مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد ہزارہ کمیونٹی کے 100 سے زائد افراد اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔

مزید : صفحہ اول


loading...