اصغر خان کیس ، سابق آرمی چیف اسلم بیگ، اسد درانی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش

اصغر خان کیس ، سابق آرمی چیف اسلم بیگ، اسد درانی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے طلب کیے جانے پر سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے اپنے فیصلے میں حکومت کو اصغر خان کیس پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کیس کے فیصلے کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کریں۔تفصیلات کے مطابق مرزا اسلم بیگ اور اسد درانی اپنے ساتھ دستاویزات لے کر آئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرزا اسلم بیگ اور اسد رانی کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی نے گزشتہ روز طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے۔احسان صادق تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہ جبکہ کمیٹی میں ڈاکٹر عثمان انور، ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان اور قانونی معاونت کیلئے ڈائریکٹر لاء علی شیر جاکھرانی بھی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عثمان انور پہلے بھی کیس میں بیانات لے چکے ہیں لیکن احسان صادق نے دوبارہ مرزا اسلم بیگ اور اسد درانی کے بیانات لئے ۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی دیگر سیاستدانوں کو بھی طلب کرے گی۔

اصغر خان کیس

مزید : صفحہ اول


loading...