منشیات سمگلنگ میں ملوث غیر ملکی حسینہ سیشن عدالت میں پیش

منشیات سمگلنگ میں ملوث غیر ملکی حسینہ سیشن عدالت میں پیش

لاہور(نامہ نگار)کروڑوں روپے کی منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیر ملکی حسینہ ملزمہ ٹریز اہلسکوواکوسیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔گزشتہ روز ماڈل گرل کو گرفتار کرنے والے کسٹم اہلکار بھی شہادت قلمبند کرانے کیلئے پیش ہوئے۔ملزمہ ٹریزا ہلسکووا کو ساڑھے 8کلو ہیروئن سمگل کرتے ہوئے ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے،غیر ملکی ماڈل اور اس کے ساتھی ملزم شعیب حفیظ کوایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر چودھری کے روبرو پیش کیا گیا،واضح رہے کہ پچھلی تاریخ سماعت پر عدالت غیر ملکی حسینہ پر فرد جرم عائد کر چکی ہے ،اب مقدمہ کا باقاعدگی سے ٹرائل جاری ہے ۔ملزمہ نے عدالت میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ وہ ماڈلنگ کرنے پاکستان آئی ،وہ نہیں جانتی کہ سامان میں منشیات کس نے چھپائی ہے؟عدالتی سماعت کے موقع پر ساتھی ملزم شعیب حفیظ نے اپناوکیل تبدیل کر نے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا ،ملزم کے نئے وکیل غلام حسین نے تیاری کے لئے عدالت سے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے کی کیس کی مزید سماعت 22مئی تک ملتوی کر دی۔

غیر ملکی حسینہ

مزید : علاقائی