الیکشن کمیشن کا غیر ملکی مبصرین کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا غیر ملکی مبصرین کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)عام انتخابات 2018 سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی مبصرین کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی مبصرین کو دعوت نامہ نہیں بھیجے گا۔فیصلے کے مطابق غیر ملکی مبصرین کیلئے ویزہ لینے کا عمل بھی مشکل بنا دیا گیا ہے اور غیر ملکی مبصرین کو وزارت خارجہ اور داخلہ کے رحم و کرم پر چھوڑا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ جو غیر ملکی مبصر آنا چاہتا ہے اسے خود سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد آ نے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ مبصرین کو کم سے کم 2 ماہ پہلے ویزے کے لیے درخواست دینا ہوگی۔

غیر ملکی مبصرین

مزید : صفحہ اول