حسن اور حسین نواز کو 3سال قید سنائے جانے کا امکان ، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

حسن اور حسین نواز کو 3سال قید سنائے جانے کا امکان ، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )احتساب عدالت میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نواز اورحسین نواز کو تین سال قید کی سزا سنا کر مقد ما ت کوداخل دفتر کردیا جائے گا،نجی نیوز چینل کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کیساتھ‘‘میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق نیب کے قانون کے مطابق جب تک ملزمان پیش نہیں ہوتے ان کیخلاف شہادتیں ریکارڈ کا حصہ بنا کر ملزمان کو تین سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے اور مقدمات کوداخل دفتر کردیا جاتا ہے اور بعد میں ملزمان کے دوبارہ پیش ہونے پر مقدمات کااز سر نو ٹرائل کیا جا سکتا ہے ، چونکہ نیب کے ریفرنسز میں نواز شریف کے صاحبزادے احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور بد ستور اشتہاری ہیں اسلئے ان کے خاندان کے دیگر ارکان کے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت کی جانب سے حسن نواز اور حسین نواز کو تین سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

چینل دعویٰ

مزید : صفحہ اول