گھبرانے والا نہیں ، دھرنے کیپیچھے کون تھا ، وقت آنے پر کرداروں کا نا م بتاؤں گا : نواز شریف

گھبرانے والا نہیں ، دھرنے کیپیچھے کون تھا ، وقت آنے پر کرداروں کا نا م بتاؤں ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف دھرنے دلوائے گئے تاہم میں گھبرانے والا نہیں ہوں وقت آنے پر کرداروں کے نام بتادوں گا۔احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا پی ٹی آئی گندی زبان والی جماعت ہے، یہ ایک ‘پگڑی اچھال’ پارٹی ہے، جس کا کوئی کردار ہے اور نہ ہی نظریہ۔ یہ امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والی پارٹی ہے، اس کا عوام کے ووٹ کو عزت دو’ پر اعتبار نہیں۔ انہوں نے صرف تنقید کی یہ ’’دھرنے دو جماعت‘‘ ہے، خیبر پختونخوا میں ان کو موقع ملا اب وہاں نیا کے بجائے پرانا پاکستان نظر آتا ہے، خیبر پختونخوا میں کوئی کام نہیں ہوا، میرا نہیں خیال کہ کوئی خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہو۔دھرنوں میں ایک عمران خان ، طاہرالقادری اور کچھ اور کردار ہیں، گھبرانے والا نہیں ہوں وقت آنے پر کرداروں کے نام بتادوں گا۔

نوازشریف

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے چیئرمین نیب کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہو کر پارلیمنٹ کی توہین کی، انھیں الزامات کی وضاحت پیش کرنا ہو گی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کے زیرِصدارت پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں نیب کے نواز شریف پر الزامات پر بھی غور کیا گیا اور چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے قائمہ کمیٹی کے سامنے میں پیش نہ ہونے کی مذمت کی گئی۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیب پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کمیٹی کے روبرو پیش نہ ہو کر پارلیمنٹ کی توہین کے مرتکب ہوئے۔ انھیں اپنے الزامات کی وضاحت پیش کرنا ہو گی۔

مزید : صفحہ اول


loading...