حکومت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیا

حکومت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2014 ء کے دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سے متعلق مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو ایف آئی آر میں خاص کردار کے ساتھ ملزم نامزد کیا گیا ہے، عمران خان کا جرم ثابت کرنے کیلئے شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ قانون سے مطابقت نہیں رکھتا، اس لئے ہائی کورٹ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ملزم کے خلاف ٹرائل چلانے کا حکم دے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 مئی کو ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کو بری کیا تھا۔

مزید : صفحہ اول