نریندر مودی کیساتھ محبت دکھا کر نواز شریف تحریک انصاف کے حق میں مہم چلا رہے ہیں :عمران خان

نریندر مودی کیساتھ محبت دکھا کر نواز شریف تحریک انصاف کے حق میں مہم چلا رہے ...

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ محبت دکھاکر سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی پارٹی کے حق میں مہم چلارہے ہیں۔عمران خان نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا کہ نواز شریف کا مودی سے محبت جتانے کا مقصد کاروباری مفادات کو تحفظ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلانے پر نواز شریف کو سراہتا ہوں، وہ جس طرح مودی کی زبان بول رہے ہیں تو بڑی تعداد میں لوگ ن لیگ کو چھوڑ دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اتنے زیادہ لوگ ن لیگ سے آئیں گے کہ شاید پی ٹی آئی بھی انھیں نہ لے سکے۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول