چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے مسلم لیگ) ن(جاپان کی درخواست اعتراضات کیساتھ واپس

چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے مسلم لیگ) ن(جاپان کی درخواست اعتراضات کیساتھ واپس

  



اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو ہٹانے سے متعلق مسلم لیگ( ن) کی دائر کردہ درخواست اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کردی ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ( ن) جاپان کے صدر نور اعوان کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کی استدعا کرتے ہوے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیئرمین نیب کا رویہ جانبدارانہ ہے ۔ نواز شریف کیخلاف جھوٹی من گھڑت خبر پر چیئرمین نیب کی جانب سے اعلامیہ کے اجراء پر ادارے کی ساکھ متاثر ہوئی ہے لہٰذا چیئرمین نیب اور ادارہ سابق وزیراعظم سے معافی مانگے اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹایا جاے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے مسلم لیگ( ن) کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیئے گئے ، رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست گزار نے اس معاملے پر کسی مناسب فورم سے رجوع نہیں کیا جبکہ فراہم کیا گیا سرٹیفکیٹ سپریم کورٹ قوانین کے مطابق نہیں ۔

درخواست/ واپس

مزید : صفحہ اول


loading...