جمہوری نظام میں عوام کافیصلہ ہی سب سے مقدم ہوتا ہے : شاہد خاقان عباسی

جمہوری نظام میں عوام کافیصلہ ہی سب سے مقدم ہوتا ہے : شاہد خاقان عباسی

  



اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں عوام جو بھی فیصلہ کریں گے قابل قبول ہوگا ، جمہوری نظام میں عوام کا فیصلہ ہی سب سے مقدم ہوتا ہے،، توقع ہے کہ عوام ملکی ترقی کیلئے بہتر فیصلہ کریں گے،جمہوریت کے اندر ہی ملک ترقی کرے گا ، جمہوریت کا فیصلہ عوام کے پاس ہے ، ، مجھے پوری امید ہے مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف ہی آئندہ الیکشن میں عوام کا انتخاب ہوں گے، بیگوال میں پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ منصوبہ تیس برس بعد مکمل ہوا ہے ،پچھلے تیس برسوں میں اس منصوبے پر بارہا شب خون مارنے کی کوشش کی گئی ،یہ کالج علاقہ میں روزگار کا ذریعہ بھی بنے گا اور معیاری ادارہ ہوگا، اس ادارے میں مقامی آبادی کا کوٹہ بھی ہوگا،مسلم لیگ (ن) نے صرف اسلام آباد میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں کام کروائے ۔ وہ بدھ کونو احی علاقے بیگوال میں پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ منصوبہ آج تیس برس بعد مکمل ہوا ہے ، بہت سے لوگوں نے اس منصوبے میں اپنا حصہ ڈالا ، یہ منصوبہ صدقہ جاریہ ہے ، اس کالج کیلئے زمین عطیہ کرنے والوں کا میں اور اہل علاقہ مشکور ہیں ، پچھلے تیس برسوں میں اس منصوبے پر بارہا شب خون مارنے کی کوشش کی گئی ۔

شاہد خاقان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ منظوری سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مرحوم ایم این اے رجب علی بلوچ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور وزیر داخلہ احسن اقبال کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکمراں جماعت کے ارکان کو نواز شریف کے بیان سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے اراکین کو پارٹی گائیڈ لائن بھی دی۔ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیراعظم نے فاٹا انضمام سے متعلق آئینی ترمیم کے بل پر ارکان کو اعتماد میں لیا ٗ ارکان کو بجٹ منظوری کیلئے ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے دوران کورم کا مسئلہ پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج) جمعرات کو دوبارہ طلب کیا ہے۔

وزیراعظم

مزید : صفحہ اول


loading...