سپریم کورٹ میں پیشی تک اسحق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل رہے گی ، تحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ میں پیشی تک اسحق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل رہے گی ، تحریری حکم نامہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ نے اسحق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق اسحق ڈار کی عدالت کے روبرو پیشی تک سینیٹ کی رکنیت معطل رہے گی ۔تفصیلات کے مطابق اسحق ڈار کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف پیپلزپارٹی کے نواز ش علی پیر زادہ نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کر رکھا ہے،پیپلز پارٹی رہنما نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسحق ڈار عدالتی مفرور ہیں وہ سینیٹ الیکشن کیلئے اہل نہیں اس لئے اسحق ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برخلاف ہے جس کو کالعدم قرار دیا جائے۔نواز ش علی پیر زادہ کی درخواست پر عدالت عظمیٰ نے اسحق ڈار سے جواب طلب کرنے کیساتھ ساتھ انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن اسحق ڈار عدالتی حکم کے باوجود8 مئی کو عدالت میں پیش نہ ہو ئے جس پر عدالت نے ان کی سینیٹ رکنیت معطل کردی تھی اور اب عدالت عظمیٰ نے8 مئی کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق عدالت نے اسحق ڈار کو پیش ہونے کے حکم دیا تھا ان کے وکیل کے مطابق وہ بیماری کے باعث پاکستان نہیں ہے آسکتے لہٰذاعدالت کیس کی مزید سماعت عیدالفطر کے بعد تک ملتوی کرتی ہے لیکن عدالت میں پیشی تک اسحق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل رہے گی ۔

مزید :

صفحہ اول -