ملائیشیا ، انور ابراہیم کی شاہی فرمان پر جیل سے رہائی
کوالالمپور(آئی این پی)ملائیشیا کے سابق نائب وزیر اعظم انوار ابراہیم کو جیل سے رہا کر دیا گیا، انوار ابراہیم کو شاہی فرمان کے ذریعے رہائی ملی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سیاست دان اور سابق نائب وزیر اعظم انور ابراہیم کو رہا کر دیا گیا ہے اور اب وہ سیاست میں دوبارہ حصہ لے سکتے ہیں۔ وہ فروری 2015 سے قید کاٹ رہے تھے۔ ابراہیم کو بدھ کی صبح کوالالمپور کے ایک ہسپتال سے رہائی ملی جہاں وہ کندھے کی تکلیف کے سبب زیر علاج تھے۔ انوار ابراہیم کو آٹھ جون کو رہا کیا جانا تھا تاہم انہیں شاہی فرمان کے ذریعے معافی دے دی گئی۔ ملائیشیا میں حال ہی میں منعقدہ الیکشن میں کامیابی کے بعد ان کے اتحادی مہاتیر محمد نے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔