پیپلزپارٹی نے خورشید شاہ کو نگران وزیرا عظم کی تقرری کا اختیار دیدیا

پیپلزپارٹی نے خورشید شاہ کو نگران وزیرا عظم کی تقرری کا اختیار دیدیا

اسلام آباد (آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ا ور آصف علی زرداری سمیت دوسرے پارٹی رہنماؤں نے سید خورشید شاہ کو نگران وزیرا عظم کی تقرری کا مکمل اختیار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کے تقرر کیلئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خورشید شاہ کو طلب کیا تھا اور پارٹی سینئر قیادت کے ساتھ مل کر نگران وزیر اعظم کی تقریری پر اہم مشاورت کی گئی ۔مشاورت کے بعد آصف زرداری اور بلاول بھٹونے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو وزیر اعظم کی تقریری کا مکمل اختیار دے دیا۔ پارٹی قیادت نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کیلئے آپ اور شاہد خاقان عباسی جو بھی نام فائنل کریں گے قبول ہوگا ،اس پر سید خورشید شاہ نے پارٹی قیادت کی طرف سے اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک دو دن میں وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں نگران وزیر اعظم کا نام فائنل ہوجائے گا۔

پیپلزپارٹی/اختیار

مزید : کراچی صفحہ اول