جرائم میں ملوث اسرائیلی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی :عالمی عدالت انصاف

جرائم میں ملوث اسرائیلی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی :عالمی عدالت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جنیوا(آئی این پی)عالمی عدالت انصاف نے فلسطینیوں کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے جرائم میں ملوث اسرائیلی عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،تشدد کاسلسلہ بند ہونا چاہیے، تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خون خرابے سے بچنے کی پالیسی اختیار کرنا ہو گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے فلسطین کے علاقے غزہ میں یوم نکبہ کے موقع پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں نہتے شہریوں کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔العربیہ کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی پراسیکیوٹر جنرل فاتو بنسوڈا نے کہا کہ وہ غزہ میں جاری بے چینی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔جرائم میں ملوث اسرائیلی عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ہمارے اہلکار غزہ میں فیلڈ کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار میں آنے والے کسی بھی جرم کی تحقیقات کے لیے کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔تشدد کاسلسلہ بند ہونا چاہیے، تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خون خرابے سے بچنے کی پالیسی اختیار کرنا ہو گی۔ مسز بنسوڈا کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کررہی ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔