وزیر اعظم کاارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں الوداعی ناشتہ

وزیر اعظم کاارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں الوداعی ناشتہ

  



اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں الوداعی ناشتہ دیا جس میں پارلیمنٹیرینز کی حلوہ پوری سے تواضع کی گئی تاہم ناشتے میں چوہدری نثارعلی خان، پی پی پی اور پی ٹی آئی ارکان نے شرکت نہیں کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں الوداعی ناشتہ دیا جس میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان شریک نہ ہوئے۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور شیخ رشید بھی ناشتے میں شرکت نہیں کی ۔ مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی ف، ایم کیو ایم، پشتون خوا میپ کے ارکان تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے ناشتے میں ارکان اسمبلی کی حلوہ پوری، چنے ،سفید چاول اور دال سے تواضع کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...