پشاور میں سی این جی پمپ پر دھماکا‘ 3افراد زخمی

پشاور میں سی این جی پمپ پر دھماکا‘ 3افراد زخمی

  



پشاور (آئی این پی)پشاور میں سی این جی پمپ پر دھماکے سے 3افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر سی این جی پمپ پر دھماکا ہوا ، دھماکے کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد آگ لگنے سے سی این جی کا دفتر اور دکان تباہ ہو گئی ہے تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے اور ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔پولیس کے مطابق دھماکے کی وجہ پتہ نہیں لگ سکی کہ یہ پمپ میں آگ لگنے کی وجہ سے یا پھر کسی سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے ہواہے۔

سی این جی پمپ

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...