وکلاء برادری نے ہر دورمیں قانون کی بالا دستی میں کردار اداکیا ہے :امتیازشاہد قریشی

وکلاء برادری نے ہر دورمیں قانون کی بالا دستی میں کردار اداکیا ہے :امتیازشاہد ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر قانون ،پارلیمانی اور وانسانی حقوق امتیازشاہد قریشی نے کہاہے کہ وکلاء برادری نے ملکی تاریخ کے ہردورمیں میں انصاف وقانون کی بالادستی کے لئے ہراول دستے کاکردار کیاہے ، ملک وقوم اورجوڈشیری کی ترقی وخوشحالی کے وقار کو بلند رکھنے کے لئے وکلاء کی قربانیاں لازوال ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے وکلاء براداری کے مسائل کے حل اوران کی فلاح وبہبودصوبے کی تاریخ میں ریکارڈ فنڈ ز جاری کیے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے پشاورہائی کورٹ بارایسو سی ایشن کو گرانٹ اینڈ ایڈکے تحت 70 لاکھ روپے کاچیک حوالے کرنے کے موقع پرکیا۔وزیر قانون نے یہ چیک پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے سیکر ٹری جنرل محمد یاسر خٹک ایڈوکیٹ کوپیش کیا۔اس موقع پرپشاورہائی کورٹ بارایسو سی ایشن کے سیکرٹری فنانس اورجائنٹ سیکرٹری کے علاوہ محکمہ قانون کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر قانون نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجوہ صوبائی حکومت نے وکلاء برادری کے جائزمطالبات کوپورا کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کرتے ہوئے صوبے کے مختلف ڈسٹرکٹ وتحصیل بارزکوگرانٹ اینڈایڈ کے تحت بلاتفریق کروڑوں روپے کی گرانٹ دی ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے ریکارڈ قانونی سازی کرکے ایک فعال اورفلاحی نظام کی بنیاد رکھ دی ہے جہاں سستے اورفوری انصاف کی فراہمی کویقینی بنادیاگیاہے ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ 108 سالہ پرانے اورفرسودہ ضابطہ دیوانی میں پہلی مرتبہ انقلابی ترامیم کرکے کئی دہائیوں میں حل نہ ہونے والے مقدمات کو ایک سال میں کے مختصر عرصے میں نمٹایاجائیگا۔امتیاز شاہدنے کہاکہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی میں وکلاء کااہم کردارہیں۔ انہوں نے کہاکہ بطوروکیل وہ صوبے کی تمام وکلاء برادری کوخراب تحسین پیش کرتے ہیں او رامیدکرتے ہے کہ آئندہ بھی وکلاء مظلوم اورپیسے ہوئے طبقے کوانصاف کی فراہمی میں نہ صرف اپنا بھر پورکردار اد اکریں گے بلکہ معاشرے میں انصاف کے علم کو بھی بلند رکھیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول