تیمرگرہ میں پی پی کے امیدواروں سے 20 مئی تک درخواستیں طلب

تیمرگرہ میں پی پی کے امیدواروں سے 20 مئی تک درخواستیں طلب

تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ )پیپلز پارٹی نے اپنے امیدواروں سے ائندہ انتخابات کے لئے 20 مئی تک درخواستیں طلب کرلئے اس حوالے سے پیپلز پارٹی لویر دیر کے ممتاز رہنما اور پی پی پی لوئیر دیر کے سنئیر نائب صدر ملک عبد الستار خان نے حلقہ پی کے 13لوئیر دیر کے لئے کاغذات نامزدگی پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جمع کرائے ملک عبداستار خان کا شمار پی پی پی لویر دیر کے بانی ارکان میں ہوتا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عبدالستار خان نے کہا کہ ان کے خاندان کا پیپلزپارٹی کے لئے خدمات اور قربا نیاں کسی سے پوشیدہ نہیں انھوں نے کہا کہ اگر پارٹی نے انہیں ٹکٹ دیا تو پارٹی قائدین اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی لویر دیر کا سب سے بڑی پارٹی ہے اور انے والے انتخابات میں کلین سوپ کرے گی انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے لویر دیر میں انتخابی مہم شروع کی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر