تیمرگرہ میں سینیٹر احمد حسن کے فنڈز سے ایکسپریس لائن چالو

تیمرگرہ میں سینیٹر احمد حسن کے فنڈز سے ایکسپریس لائن چالو

  



تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ ) پیپلز پارٹی کے سنیٹر ا حمد حسن خا ن کی فنڈزسے تیمرگرہ میا ں بانڈہ کے لئے 2کروڑ 13لاکھ روپے کی لاگت سے نئی ایکسپریس لائن کو چالو کیا گیا نئی فیڈر سے لوڈ شیڈ نگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ مستقل بنیا دوں پر حل ہوگا تفصیلات کے مطابق سدو گریڈ سٹیشن سے میاں بانڈہ تیمرگرہ کے لئے سنیٹر آحمد حسن خان کی فنڈزسے تعمیر کردہ نئی ایکسپریس لائن کو چالو کیا گیا اس موقع پر سنیٹر احمد حسن خان ،آحمد شاہ،اور فضل حسین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی فیڈر چالو کرنے سے نہ صرف کم وولٹیج کامسئلہ مستقل بنیادوں پرحل ہو گا بلکہ لوڈ شیڈنگ میں بھی کمی ائیگی انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خد مت پر یقین رکھتی ہے انھوں نے کہا کہ لوئیر دیر کو سوئی گیس کی فراہمی پیپلز پارٹی کا کار نامہ ہے جبکہ لوئیر دیر کی تعمیر وترقی پی پی پی کا مرہون منت ہے انھوں نے کہا کہ2018کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...