چارسدہ ،ٹی ایم اے کی جانب سے عوام میں صفائی کے حوالے سے آگاہی واک

چارسدہ ،ٹی ایم اے کی جانب سے عوام میں صفائی کے حوالے سے آگاہی واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورو رپورٹ) عوام میں صفائی کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لئے ٹی ایم اے چارسدہ کی جانب آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹی ایم اے ملازمین نے شرکت کی ،اس موقع پر انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر صفائی کے حوالے سے نعرے درج تھے اس موقع پر آگاہی واک کی قیادت ٹی ایم او چارسدہ شہریار خان کر رہے تھے ۔ اس موقع پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کے تمام ٹی ایم ایز نے تین ماہ کی صفائی مہم شروع کی ہے جو یکم اپریل سے شروع ہو چکا ہے جو 30جون تک جار ی رہے گا جس کے احتیتام کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے تمام اضلاع میں تین ماہ کے صفائی مہم کا جائز ہ لیا جائے گا،جس کے بعد بہترین کارکردگی دیکھانے والے ٹی ایم اے کو سرٹیفکیٹس دئیے جائینگے ۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ واک کا مقصد عوام سے مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کرنا ہے۔