ٹانک ،پاک آرمی کے زیر اہتمام مستحقین میں رمضان پیکج تقسیم

ٹانک ،پاک آرمی کے زیر اہتمام مستحقین میں رمضان پیکج تقسیم

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)پاک آرمی کے زیر اہتمام جنوبی وزیرستان کے علاقہ توئی خلہ میں مستحقین میں رمضان پیکج تقسیم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق بروند ٹاسک فورس کے بریگیڈئیر محمد عباس نے جنو بی وزیرستان کے دور افتادہ علاقہ توئی خلہ اسپین کا دورہ کیا اور اس موقعہ پر انہوں نے پاک آرمی کی جانب سے مستحقین میں رمضان پیکج تقسیم کیا جس میں اشئیائے خوردنی سمیت دیگر اشیاء شامل تھیں اس کے علاوہ انہوں نے علاقہ نارازئی ،کوٹکئی اور شیر علی بند میں پینے کے پانی کی اسکیموں کا افتتاح کیا دریں اثناء توئی خلہ میں پاک آرمی کی جانب سے بنائی گئی مسجد کی چابیاں بریگیڈئیر محمدعباس نے مقامی عمائدین کے حوالے کیں اس موقعہ پر دوتانی قبائل سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے بریگیڈئیرمحمد عباس سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے عمائدین کو یقین دہانی کرائی کے پاک آرمی ان کے مسائل کے حل میں خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ ماہ رمضان مقدس مہینہ ہے جوہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم سب ملکر امن اور بھائی چارہ کی فضا کو فروغ دیں تاکہ یہ مہینہ امن و امان کے ساتھ اختتام پذیر ہو سکے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...