تعلیم کے بغیر معاشرہ کی ترقی ممکن نہیں ،صلاح الدین

تعلیم کے بغیر معاشرہ کی ترقی ممکن نہیں ،صلاح الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ (نمائندہ پاکستان )تحصیل کونسل مٹہ میں اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان نے کہا ہے کہ تعلیم کی بغیر کسی بھی معاشرے کی ترقی ممکن نہیں اسلئے ہم سب کو ملکر تعلیم پر خصوصی توجہ دینا چایئے انہوں نے کہا کہ تعلیم بالغان اور ناخواندہ لوگوں کو تعلیم یافتہ بنانے کیلئے این سی ایچ ڈی کی کوشش قابل تحسین ہیں ہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ درشخیلہ میں نیشنل کمیشن فار ہومن ڈیو لپمنٹ ضلع سوات کے زیر اہتمام تعلیم بالغان پروگرام کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے این سی ایچ ڈی سوات کے پروگرام منیجر فائز احمد اور دیگر نے بھی خطاب کی انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی کسی بھی معاشرے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اسلئے ہم سب کو ملکر ملک وقوم کو ایک تعلیم یافتہ ملک بنانے کیلئے کردار ادا کرنا چایئے انہوں نے ناخواندہ لوگو ں کو تعلیم یافتہ بنانے میں این سی ایچ ڈی کی کوششوں کو سراہا گیا اور ذمہ داروں کو خراج تحسین پیش کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام منیجر فائز احمد نے کہا کہ یہ پروگرام 2017میں شروع کیا گیا تھا جو پانچ ماہ پر مشتمل تھا انہوں نے کہا کہ مٹہ تحصیل میں ٹوٹل 30سنٹرز قائم کی گئی تھی جس میں 700ناخواندہ افراد کو خواندہ بنائے گئے تقریب کی اخر میں مہمان خصوصی صلاح الدین خان پروگرام منیجر فائز احمد لٹریسی کوارڈینٹر عالم شیر خان میاں دیر نواب اور دیگر نے کامیاب لٹریسی سنٹرز چلانے اور سپروائز رزپر سرٹیفکیٹ تقسیم کی