ناقص ماربل مہنگے داموں فروخت کرنے پر30 مئی تک جواب طلب

ناقص ماربل مہنگے داموں فروخت کرنے پر30 مئی تک جواب طلب

  



پشاور(نیوزرپورٹر) کنزیومرکورٹ کے جج عاصم امام نے شہری پرغیرمعیاری اورناقص ماربل مہنگے داموں فروخت کرنے والے ماربل فیکٹری کے مالک کونوٹس جاری کرکے30مئی کو عدالت طلب کرلیاہے عدالت نے یہ احکامات گذشتہ روز امجدخان نامی شہری کی درخواست پرجاری کئے سیف اللہ چیناایڈوکیٹ کی وساطت سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ درخواست گذار نے زیرتعمیرمکان کے لئے ایم ڈی خان ماربل جس کے مالک حاجی عبدالوہاب صافی ہیں سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے ماربل خریدے تاہم ماربل فیکٹری کے مالک نے نمونہ اچھی کوالٹی کادکھاکرغیرمعیاری ماربل ٹرک میں لوڈکرکے بھجوائے جس کے ٹرانسپورٹیشن پربھی ہزاروں روپے کاخرچہ اضافی ادا کیاگیا اورجب اس حوالے سے فیکٹری کے مالک کوشکایت کی تو ان کاکہناتھاکہ ماربل کی رگڑائی اورپالش کے بعد اصل شکل نکل آئے گی اوراس طرح شہری نے اس کی رگڑائی پرلاکھوں روپے مزید خرچ کرڈالے تاہم اس کابھی کوئی فائدہ نہ ہوا اوراس طرح دھوکہ دہی سے شہری سے لاکھوں روپے بٹورلئے گئے ہیں لہذاماربل فیکٹری کے مالک سے نقصان دلایاجائے کنزیومرکورٹ کے جج نے شہری کی شکایت پرنوٹس جاری کرکے ماربل فیکٹری کے مالک کو اگلی پیشی پرطلب کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...