پیپلز پارٹی کی لائرز فورم کی تنظیم مکمل کی جائے ،گلاب شاہ ایڈوکیٹ

پیپلز پارٹی کی لائرز فورم کی تنظیم مکمل کی جائے ،گلاب شاہ ایڈوکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پیپلزلائرزفورم کے ارکان نے مرکزی اورصوبائی قیادت سے مطالبہ کیاہے کہ پیپلزلائرزفورم خیبرپختونخواکی تنظیم سازی جلد مکمل کی جائے اس بات کامطالبہ پیپلزلائرزفورم کے صوبائی رہنماء گلاب شاہ ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیاٗ اجلاس میں پیپلزلائرزفورم کے سینئرارکان نے کثیرتعداد میں شرکت کی اجلاس میں بتایاگیاکہ پیپلزلائرزفورم کی صوبائی تنظیم نہ ہونے کے باعث وکلاء برادری میں تشویش پائی جاتی ہے اورمتعدد مسائل درپیش ہیں اجلاس میں پیپلزلائرزفورم کو درپیش مسائل سے پارٹی قیادت کو آگاہ کرنے کے لئے بیرسٹرمسعودکوثرکی قیادت میں تین رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی کمیٹی کے ارکان میں جمیل قمرایڈوکیٹ اور جمیل ورسک ایڈوکیٹ شامل ہیں اجلاس میں پارٹی چیئرمین بلال بھٹوزرداری اورکوچیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت پرمکمل اعتماد کااظہارکیاگیا۔