لائسنس یافتہ شکاریوں کی رٹ پر 5 جولائی تک رولز وضع کرنے کے احکامات

لائسنس یافتہ شکاریوں کی رٹ پر 5 جولائی تک رولز وضع کرنے کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس سید افسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے خیبرپختونخواکے لائسنس یافتہ شکاریوں کی رٹ پرصوبائی حکومت کو 5جولائی تک بورڈکے قیام اوررولزوضع کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے ثناء اللہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائردرخواست گذار غلام مصطفے صدر اباسین ہنٹنگ ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی رٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارنے2016ء میں رٹ دائرکی تھی کہ حکومت لائسنس یافتہ شکاریوں کو مراعات نہیں دیتی جبکہ وزیراعلی نے بہت سے علاقوں میں شکارکے پرمٹ کے لئے اختیاراپنے پاس رکھاہوا ہے اوروہاں صرف وی آئی پیزکو شکارکے لئے پرمٹ ملتاہے جبکہ عام شکاری ہزاروں روپے کی فیس بھی داخل کرتے ہیں جبکہ ان پرپابندیاں بھی زیادہ ہیں اوران کے ساتھ امتیازی سلوک برتاجاتاہے جبکہ صوبائی حکومت نے 2014ء میں وائلڈلائف پریزرویشن اینڈبائیوڈائیورسٹی ایکٹ لاگوکیاہے جس کے تحت ایک بائیوڈائیورسٹی بورڈ بنے گا جس میں رولزوضع کئے جائیں گے اوراس کے لئے بورڈ فیصلہ کرے گی اور2017ء میں ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو بورڈ کے قیام اوررولز وضع کرنے کے لئے احکامات جاری کئے گئے تھے جبکہ عدالتی احکامات کے باوجود نئے ر ولزوضع نہیں کئے جارہے ہیں اس موقع پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل وقارعلی خان نے عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت سے مہلت طلب کی جبکہ عدالت نے 5جولائی2018ء تک رولزاوربورڈ بنانے کے لئے مہلت دے دی اوررپورٹ مانگ لی

Back to Conversion Tool