شیر گڑھ میں نوسر باز نے لاہور میں زیر تعلیم طالب علم کو لوٹ لیا

شیر گڑھ میں نوسر باز نے لاہور میں زیر تعلیم طالب علم کو لوٹ لیا

  



شیرگڑھ( نامہ نگار) نامعلوم نو سر باز نے لاہور میں زیر تعلیم لو ند خوڑ کے طالب علم کو لو ٹ لیا نامعلوم مو ٹر سائیکل سوار نے مردان ملاکنڈ چوک کے مقام پرمبشر محمود لد عنایت اللہ کو مردان سے شیرگڑھ تک پہنچا نے کا لفٹ دیا راستے میں موٹر سائیکل سوار نے مبشر محمود کو ا پنا ہیلمٹ پہنادیا جس کے با عث وہ جلالہ کے قریب شاہ زمان قلعہ کے مقام پر شاہراہ ملا کنڈ پر بے ہوش ہو گئے لفٹ دینے والے نوسرباز نے ان کو بے ہو شی کے عالم میں بر لب شاہراہ چھوڑ کر قیمتی سامان اور نقدی ساتھ لے کر رفو چکر ہو گیا متاثرہ مبشر نے پولیس تھانہ تخت بھا ئی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا روز نامچہ رپورٹ درج کرایا تفصیلات کے مطا بق لو ند خوڑ سجن کلے سلو با نڈہ کے رہا ئشی لاہور یو نیورسٹی میں زیر تعلیم ایم فل کے طالب علم مبشر محمود ولد عنا یت اللہ گزشتہ رات یو نیورسٹی سے اپنے گھر واقع سجن کلے لو ند خوڑ آنے کیلئے مردان ملاکنڈ چوک میں گا ڑی کے انتظار میں کھڑاتھا کہ اسی اثنا ء میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان نے آکر ان کو لفٹ دیا اور کہا کہ میں بٹ خیلہ جا رہارہوں اس لئے میں آپ کو شیرگڑھ پہنچا کر وہاں اتار دوں گا راستے میں جلالہ کے قریب مو ٹر سائیکل سوار نے ان کو اپنا ہیلمٹ پہنادیا ہیلمٹ میں کو ئی نشہ آور چیز کی موجودگی کے با عث وہ بے ہو ش ہو گئے مو ٹر سائیکل سوار نے بر لب مصروف ترین شاہرہ ملا کنڈ پران کو مو ٹر سائیکل سے اتار کر ان سے قیمتی سامان لیپ ٹاپ، مو با ئیل فون،7500 روپے نقدی، جملہ اصلی تعلیمی اسناد ،اے ٹی ایم کا رڈ اور پا سپورٹ لے اڑے اور مبشر محمود کو بر لب شاہراہ ملا کنڈپر بے ہوش پڑے چھوڑ دیا اگلے صبح جب وہ ہوش میں آکر خود کو سڑک پر پڑا دیکھاتوسیدھا پولیس تھانہ تخت بھا ئی جا کر وہاں پر نا معلوم مو ٹر سائیکل سوارنو سرباز کے خلا ف روزنامچہ رپورٹ درج کر ایا تخت بھا ئی پو لیس نے روز نامچہ رپو رٹ کو مزید قانو نی کا رروائی کیلئے پو لیس تھانہ شیرگڑھ روانہ کر دیا نو سر بازوں کے گروہ کا سادہ لو ح معصوم شہریوں کا شاہراہ ملا کنڈ پر پولیس تھا نہ شیرگڑھ اور تخت بھا ئی کے حدود میں لو ٹنے کا یہ سلسلہ عرصہ درازسے جا ری ہے جبکہ تحصیل پو لیس تخت بھائی نے تا حال اس منظم نو سرباز گروہ کا سراغ نہ لگا سکی اور یہ سلسلہ بد ستور جا ری ہے جبکہ نوسر با زی کے شکا ر شہری وقتاََ بوقتاََ پولیس تھا نہ تخت بھا ئی اور شیرگڑھ میں روز نامچہ رپورٹس درج کراتے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...