نہتے فلسطینیوں کا قتل عام قابل مذمت ہے‘ میاں مقصود

نہتے فلسطینیوں کا قتل عام قابل مذمت ہے‘ میاں مقصود

  



ملتان (سپیشل رپورٹر )متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کاقتل عام انتہائی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کیے جانے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے60افراد کی شہات عالمی برادری کی بے حسی کامنہ بولتاثبوت اور امن کے علمبردار ممالک،این جی اوز کے منہ پرزوردار تھپڑہے۔غزہ میں صیہونی دہشتگردی کو امریکہ سمیت دیگر اسلام دشمن قوتوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کی جانب سے اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد کوویٹوکرنااس بات کی عکاسی کرتاہے کہ اس دہشتگردی کی پیچھے امریکہ کاہی ہاتھ ہے۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم سے لے کر صدارت کاحلف اٹھانے اور عالمی معاملات پر امریکی پالیسیاں ترتیب دینے تک ہرمرحلے پر اسلام اور مسلمانوں سے نفرت اور تعصب کامظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ اس ساری صورتحال پر عالمی برادری کو اعتماد میں لے۔دنیا کو تیسری صلیبی جنگ کی طرف لے جایاجارہاہے۔دنیا بھر میں دہشتگردی کو سب سے زیادہ سپورٹ کرنے والا امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں۔ اگر امریکہ،اسرائیل اور بھارت پُرتشددکارروائیوں کاسلسلہ چھوڑ کر پُرامن ہوجائیں تو پوری دنیا امن وآشتی کاگہوارہ بن جائے گی۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کئی بار فلسطینیوں کے لیے ایک الگ ریاست کے حق میں قراردادیں منظورکرچکی ہے جبکہ اسرائیل نے کسی کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹرکی کھلم کھلاخلاف ورزی کی اورمسلسل کرتاچلاآرہاہے۔عالمی برادری نے اپنامثبت کرداراداکرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحدہوکر اقدام نہ اٹھایا تو اسے اپنے مذموم عزائم کو آگے بڑھانے کی شہ ملے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ مسلم دشمن قوتیں اسلام اورمسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتی ہیں۔ او آئی سی اور عرب لیگ کو اس حوالے سے حقیقی معنوں میں مظلوم مسلمانوں کے حق میں بولناچاہئے اور اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کوخاک میں ملانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں ۔اب وقت آگیاہے کہ اتحادامت کامظاہرہ کرتے ہوئے کفار کی تمام سازشوں کوناکام بنایاجائے۔

میاں مقصود

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...