چارسدہ پریس کلب کے صحافیوں میں رمضان پیکج تقسیم
چارسدہ (بیورو رپورٹ) چارسدہ پریس کلب کے صحافیوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم ۔ڈپٹی کمشنر منتظر خان اور پریس کلب کے صدر سبز علی خان ترین نے پریس کلب کے تمام ممبران میں فوڈ پیکج تقسیم کیا ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ پریس کلب کی طرف سے تمام ممبران میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا ۔ اس حوالے سے چارسدہ پریس کلب میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر منتظر خان ، کابینہ کے اراکین صدر سبزر علی خان ترین ، نائب صدرکفایت اللہ یو سفزئی ، جنرل سیکرٹری احسان اللہ شیر پاؤ ، جائنٹ سیکرٹری سیف اللہ جان ، فنانس سیکرٹری خافظ وزیر محمد ، آفس سیکرٹری سراج علی سمیت پریس کلب کے تمام ممبران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منتظر خان اور چارسدہ پریس کلب کے صدر سبزعلی خان ترین نے پریس کلب کی طرف سے ممبران میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا ۔