شیر گڑھ میں طلاق کا شاخسانہ ،داماد نے خوشدامن کو قتل کردیا

شیر گڑھ میں طلاق کا شاخسانہ ،داماد نے خوشدامن کو قتل کردیا

شیرگڑھ (نامہ نگار) بیوی کو طلاق کا شاخسانہ سابق داماد نے لوند خوڑ ہسپتال میں آن ڈیو ٹی دائی اور اپنی سابق خوش دامن کوڈیو ٹی سے واپس گھر لو ٹتے وقت گولی مار کر قتل کیا قاتل نے تین سال قبل مقتولہ کی صاحبزادی کو طلاق دی تھی مقتولہ دائی ایم ایم سی مردان میں زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے مالک حقیقی کے ساتھ جا ملی مقتولہ کے بیان نزع پر لو ند خوڑ پو لیس نے مقتولہ کے سابق داماد اجمل کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطا بق لو ند خوڑ کے ہسپتال میں ملازمہ دائی مسماۃجانہ المعروف جانہ ماسی ہسپتال میں ڈیو ٹی دینے کے بعد واپس گھر جاتے وقت اپنے سابق داماد نے گولی مار کر شدید زخمی کیا مجروحہ کو فوری طبی امداد کیلئے ایم ایم سی مردان لے جا یا گیا مگر جہاں ان کو بچا نے کی تما م ترکا وشیں با رآور ثا بت نہ ہو سکی اور ہسپتال ہی میں مجروحہ نے دم تو ڑ دیا لو ند خوڑ پولیس نے مقتولہ کابیان نز ع کوبنیاد بنا کر ملزم اجمل ولد علی زر ساکن بٹ خیلہ کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی یاد رہے کہ قاتل نے تین سال قبل مقتولہ کی صاحبزادی کو طلا ق دیا تھا اور مقتولہ کا اپنے سابق داماد کے ساتھ صاحبزادی کے طلاق کا تنا زعہ چلا آرہا تھا

مزید : پشاورصفحہ آخر