نواز شریف اقتدار کیلئے ملک کی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں:ہمایوں خان

نواز شریف اقتدار کیلئے ملک کی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں:ہمایوں خان

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی (پارلیمنٹیرین ) کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں قربانیاں دینے والے پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں الیکشن 2018میں پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو پارٹی ٹکٹ دیئے جائینگے میاں نواز شریف اقتدار کیلئے ملکر سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں الیکشن انشاء اللہ تاخیر کاشکار نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے دیرینہ رہنما سردارملک اقبال ایسر سے ملاقات کے دوران کیا ہمایوں خان نے کہا کہ نواز شریف اب قومی اداروں کے خلاف غلط قسم کے بیانات دے کر ملک کو سازشوں کا شکار بنا رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور عوام کی جنگ لڑی ہے اور لڑتی رہیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر