نواز شریف کا قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ قوم کیساتھ مذاق ہے ، اعجاز الحق

نواز شریف کا قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ قوم کیساتھ مذاق ہے ، اعجاز الحق

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص انفرادی طور پر قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کو مسترد نہیں کر سکتا، نواز شریف اپنی چوری چھپا نے کیلئے پاکستان کی قومی سلامتی کے اداروں کوتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، نواز شریف کا قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرنا قوم کے ساتھ مذاق ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، حکمران جماعت ایک نہایت پیچیدہ معاملے پر متضاد بیانات دیکر معاملے کو مزیر پیچیدہ بنا رہے ہیں۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت ایک نہایت پیچیدہ معاملے پر متضاد بیانات دیکر معاملے کو مزیر پیچیدہ بنا رہے ہیں۔قومی سلامتی کا اجلاس وزیر اعظم کی منظوری کے بغیر بلایا ہی نہیں جا سکتا۔ اجلاس میں وزیر اعظم، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزارت دفاع اور وزارت خارجہ نے متفقہ طور پر نواز شریف کے الزامات کو رد کیا ہے۔ کوئی بھی شخص انفرادی طور پر قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کو مسترد نہیں کر سکتا۔ نواز شریف اپنی چوری چھپا نے کیلئے پاکستان کی قومی سلامتی کے اداروں کوتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اعجاز الحق

مزید : پشاورصفحہ آخر