خریداری مراکز پر کٹوتیاں‘ کاشتکار گندم اونے پونے فروخت کرنے پر مجبور

خریداری مراکز پر کٹوتیاں‘ کاشتکار گندم اونے پونے فروخت کرنے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر ) باردانہ اجراء کا 92جبکہ گندم خریداری کا 75فیصد ہدف حاصل ہونے کے باعث گندم خریداری کا عمل آخری مراحل کی جانب بڑھنے لگا ۔گندم خریداری مراکز پرناجائز کٹوتیوں کے عمل میں تیزی آگئی خریداری عملہ کی جانب سے مناسب رویہ نہ ملنے پر کاشتکار اپنی پیداوار(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

آڑھیتوں بیوپاریوں کو اونے پونے فروخت کرنے پر مجبور ہوکر رہ گئے ۔تفصیل کے مطابق ملتان سمیت ڈویژن کے دیگر اضلاع میں گندم خریداری کا 75فیصد جبکہ باردانہ اجراء کا 92فیصد ہدف حاصل ہونے کے بعد سرکاری سطح پر گندم خریداری کا عمل آخری مراحل میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے۔ دوسری جانب گندم خریداری کے آخری ایام میں خریداری مراکز پر ناجائز کٹوتیوں کے عمل میں بھی تیزی آگئی ہے جس کے نتیجہ میں کاشتکاروں نے خریداری مراکز کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے اور وہ اپنی پیداوار آڑھتیوں بیوپاریوں کو اونے پونے فروخت کرنا شروع کردی ہے تاہم کھیتوں میں گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار موجود ہونے کے پیش نظر متاثرہ کاشتکاروں نے حکومت پنجاب سے خریداری ہدف میں مزید اضافہ کا مطالبہ کیا ہے ۔
گندم خریداری