کراچی‘ سٹیل ملز ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ریلوے ٹریک پر دھرنا

کراچی‘ سٹیل ملز ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ریلوے ٹریک پر ...

کراچی(آئی این پی)پاکستان سٹیل ملز نے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ریلوے ٹریک پردھرنا دے دیا جس سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہو گئی،تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ریلوے ٹریک پر احتجاج اور دھرنا دیا اور مطالبات کی منظوری کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ ریلوے ٹریک پر احتجاج کے باعث ٹرینو ں کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی اور شیڈول درہم برہم ہو گیا۔آمدورفت متاثر ہونے سے مسافرو ں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دھرنا

مزید : پشاورصفحہ آخر