ڈیرہ ،پنجاب سے کلاچی آنیوالی ڈاٹسن نہر میں گرنے سے دو افراد زخمی

ڈیرہ ،پنجاب سے کلاچی آنیوالی ڈاٹسن نہر میں گرنے سے دو افراد زخمی

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پنجاب سے کلاچی آنیوالی غلہ سے لوڈ ڈاٹسن نہر میں گرنے سے دو افراد زخمی ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبعی امداد دی اور ڈاٹسن کو پانی سے نکالا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سے غلا سے لوڈ ڈاٹسن کلاچی آتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نہر میں گر گئی جس سے ڈرائیور قدیر سکنہ بھکر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع پر ریسکیو1122کی ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو باہر نکالا اور اسکو طبعی امداد فراہم کی ریسکیو 1122 نے ڈاٹسن کوفوریامداد دیتے ہوئے باہر نکالا ڈاٹسن نہر میں گرنے سے لاکھوں روپے کا غلہ خراب ہوگیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...