مٹہ میں کیمسٹوں کی ہڑتال جاری ،عوام کو مشکلات

مٹہ میں کیمسٹوں کی ہڑتال جاری ،عوام کو مشکلات

مٹہ (نمائندہ پاکستان) صوبے کی دیگر علاقوں کی طرح مٹہ بازار سمیت پورے مٹہ تحصیل میں تمام میڈیکل سٹور احتجاجاً بند عوام کو شدید مشکلات کا سامنا عوام ادویات کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ایمرجنسی ادویات نہ ملنے پر لوگوں کی شدید رد عمل تفصیلات کے مطابق صوبے کی دیگر علاقوں کی طرح مٹہ بازار سمیت پوری مٹہ تحصیل میں تمام میڈیکل سٹور کو احتجاجاً بند ہونے سے عوام کو ادوایات ملنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مریض اپنے اپنے میڈسن کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تھے ادھر ہسپتالوں کی ایمرجنسی مریضوں کی بعض میڈیسن نہ ملنے سے ان مریضوں کو علاج میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ادھر عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میڈیکل سٹوروں کی بندش سے اس وقت انسانی جانوں کی ضائع ہونے کا خطرہ ہے کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں تو اتنی ادویات پہلے سے نہیں ہے اسلئے حکومت عملی اقدامات اٹھا کر میڈیکل سٹور والوں کیساتھ سنجیدگی کیساتھ معاملات حل کریں کیونکہ میڈیکل سٹور اور صوبائی حکومت کی اس تازہ جنگ میں غریب عوام کی جانوں کو خطرہ ہے جو نہ میڈیکل سٹور والوں کو ہے اور نہ صوبائی حکومت کو ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر