کلرکس بار ایمانداری‘ محنت سے کام کو شعار بنائیں‘ کاظم رضا شمسی

کلرکس بار ایمانداری‘ محنت سے کام کو شعار بنائیں‘ کاظم رضا شمسی

ملتان (خبرنگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج مسٹر جسٹس سید(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کاظم رضا شمسی نے کہا ہے کہ کلرکس بارنظام عدل میں ایک اہم ستون ہیں جس طرح ججز اور وکلاء کی پہچان یونیفارم سے ہے اسی طرح کلرکس بار کی پہچان بھی یونیفارم سے ہونی چاہئے تاکہ کلرکس کی شناخت ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جسٹس نذیر صدیقی شہید ہال میں ڈسٹرکٹ کلرکس بار کی حلف برداری تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا اور اس موقع پر مسٹر جسٹس سید کاظم رضا شمسی نے کلرکس بار کو ان کے مسائل کے حل کے لئے یقین دلایا اور کلرکس بار کو ایمانداری اور محنت سے کام کرنے کی تلقین کی اور اپنے استادوں کی عزت کرنے کی بھی تلقین کی اور اس موقع پر انہوں نے سینئر کلرک ریاض شاہد کی خدمات کو بھی سراہا اور حلف برداری کے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر کلرکس بار کو مبارکباد دی حلف برداری تقریب میں ایڈیشنل رجسٹرار ملتان بنچ ملتان قیصر نذیر بٹ، ایڈیشنل سیشن جج چوہدری بشیر احمد، سینئر سول جج ملتان فرح فرید بلوچ، جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار ملک مشتاق اوجلہ نے شر کت کی، ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک محبوب سندیلہ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کلرکس ہمارا حصہ ہے بار عہدیداران کلرکس بار کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں جلد ہی کلرکس بار اور باتھ روم کی تعمیرات شروع ہو جائیں گی ڈسٹرکٹ کلرکس بار کے نومنتخب صدر حاجی امین ساجد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کلرکس بار کی تعداد 1700کے لگ بھگ ہے جو بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر آفس کے ریکارڈ روم کو آگ لگے دو سال سے زائد گز ر چکے ہیں جس کی وجہ سے کلرکس بار روم ، کنٹین، واش روم شدید متاثر ہوئے جو آج تک بحال نہ ہو سکے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے اپنی کلرکس بار کو رجسٹرڈ کرانے کیلئے صدر بار ملتان سے بھی مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ، جنرل سیکریٹری کلرکس بار رانا خرم شہزاد، صدر ہائی کورٹ کلرکس بار حاجی ریاض حسین شاہد، میاں منیر احمد بھٹی، خلیل احمد چوہدری، حاجی ہاشم جاوید، ملک طاہر وینس، قیصر اقبال شیخ، فاروق احمد، کامل قریشی، سید سبحان عالم، محمد اصغر ڈاہا، رانا صابر سلیم، محمد نواز سمیجہ، ملک عرفان بھٹہ، سجاد حسین، عبد الرحمان مغل، غلام رضا، مبین سرفراز ، زاہد قریشی، علی حمید، عدیل لیاقت شیخ، اکبر علی کھوکھر، اشفاق کھوکھر، چوہدری رحمت علی، علی اکبر عابد چوہدری، عبد الشکور بابر، رانا محمد زاہد، میاں طفیل قریشی، زجب شہزاد بھٹہ، مقصود احمدبھی موجود تھے ۔

کاظم رضا

مزید : ملتان صفحہ آخر