ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ سیڈ فارم پر چھاپہ‘ مبینہ خورد برد کی جانیوالی گندم ٹرالی ٹریکٹر سمیت پکڑ لی

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ سیڈ فارم پر چھاپہ‘ مبینہ ...

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا ٹیم کے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

ہمراہ گورنمنٹ سیڈ فارم پر چھاپہ مبینہ خورد برد کی جانے والی گندم ٹرالی ٹریکٹر سمیت پکڑ لی،سٹاک رجسٹر قبضہ میں لے لیا کاروائی شروع ذرائع کے مطابق شہری کی اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عدنان احمد کا سیڈ فارم میں چھاپہ مبینہ خرد برد کی جانے والی گندم برآمد کرلی،محکمہ زراعت اڈاپٹو ریسرچ فارم سے ریکارڈ رجسٹر قبضہ میں لے لیا جبکہ محکمہ میں موجود خرد برد میں شامل افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں اس سلسلہ میں جب ایف ٹی محکمہ زراعت اڈاپٹو ریسرچ فارم سے موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے سرے سے لاعلمی کا اظہار کیا ذرائع کے مطابق مذکورہ گندم محکمہ زراعت کے کسی اعلی افسر کے گھر بھیجی جارہی تھی کہ شہری نے اطلاع کردی اینٹی کرپشن ٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

چھاپہ

مزید : ملتان صفحہ آخر